ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.   

چہلم حضرت امام حسین اورحضرت داتا علی ہجویری گنج بخش  کے عرس کا آخری روز، سکیورٹی کے سخت انتظامات

سید اسد علی
28 Sep, 2021

28 ستمبر ، 2021

سید اسد علی
28 Sep, 2021

28 ستمبر ، 2021

چہلم حضرت امام حسین اورحضرت داتا علی ہجویری گنج بخش  کے عرس کا آخری روز، سکیورٹی کے سخت انتظامات

post-title

 لاہور: چہلم نواسہ رسول حضرت امام حسین اور صوفی بزگ حضرت داتا علی ہجویری  کے978 ویں عرس کے آخری دن کے موقع پر پولیس کے سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔
سربراہ لاہور ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام محمود ڈوگر نے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر شبیہ تعزیہ کے مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ اور احاطہ دربار حضرت داتا صاحب،سبیل و لنگر خانہ اور پارکنگ سمیت ملحقہ علاقوں کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر) سہیل چوہدری،ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ،سی ٹی او منتظر مہدی،ایس ایس پی آپریشنز وقار شعیب قریشی، ایس پی سٹی رضوان طارق و دیگر متعلقہ پولیس افسران ہمراہ تھے۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے پولیس افسران کو چہلم حضرت امام حسین اور داتا دربار کے سکیورٹی امور بارے ہدایات دیں۔انہوں نے شبیہ تعزیہ کے مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ اور داتا دربار کے تمام داخلی راستوں پر عزاداروں اور زائرین کی چیکنگ و جسمانی تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر) سہیل چوہدری نے سی سی پی او لاہور کو سکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا۔
چہلم حضرت امام حسین اور عرس مبارک کے موقع پر ایس پیز، ڈی ایس پیز سمیت 10 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
سی سی پی او لاہور نے عزاداری جلوس اور عرس داتا دربار کے منتظمین کو ہدایت کی کہ کورونا وبا کے خطرات کے پیش نظردونوں مقدس پروگراموں میں شرکت کرنے والے عزاداروں ، زائرین اور عقیدت مندوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید کریں۔
غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ ہوکر ڈیوٹی کریں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ زائرین کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی دربار کے احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس ٹیمیں  شبیہ تعزیہ عزاداری جلوس کے روٹ،داتا دربار اور ملحقہ سڑکوں پر موثر پٹرولنگ کریں جبکہ بلند عمارتوں پرتعینات سنائپرز اطراف میں ہونے والی نقل و حرکت اور مشتبہ افراد پرکڑ ی نظر رکھیں۔غلام محمود ڈوگر نے پولیس اور سکیورٹی عملہ کو عزاداروں اور زائرین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی۔سربراہ لاہور پولیس سے ملاقات میں عزاداروں،زائرین اور عقیدت مندوں نے لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM