ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

پی ڈی ایم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا

عیزہ عمران
16 Oct, 2021

16 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
16 Oct, 2021

16 اکتوبر ، 2021

پی ڈی ایم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا

post-title

لاہور:  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا ہے۔پی ڈی ایم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر خودکش دھماکہ قرار دے دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے عوام کو گھبرانے کا کہ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب بہت ہوگیا ہے قوم کو چاہیے اب وہ گھبرائیں۔قوم اب نہیں گھبرائیں اور نا اہل حکمرانوں کے خلاف باہر نا نکلی تو ملک کا دیوالیہ ہوجائے گا۔
حافظ حمداللہ کا کہناہے کہ نا اہل اور نا کام ترین حکمرانوں میں شرم و حیاء نام کی چیز ہی نہیں ہے۔حکومت ملک اورقوم کی مفادات کے بجائے آئی ایم ایف کی چوکیداری کررہی ہے۔
حافظ حمداللہ نے کہا کہ عوام کی مفادات کاتحفظ کس کی ذمہ داری ہے قیامت خیز مہنگائی نے عوام کی زندگیاں چھین لی۔ ملک میں 22کروڑ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی حکومت ہے۔ ملک کوآئی۔ایم۔ایف کےلئےچراگاہ بنادیاگیاہے۔ 
ان کا مزید کہنا ہے کہ غربت کی لکیرسےنیچے زندگی گزارنےوالے کروڑوں پاکستانی کدھر جائیں۔ اب عوام سوال کررہی ہے کہ حکومت کی پےدرپے ناکامیاں قصور سلیکٹیڈ کا ہے یا سلیکٹرز کا؟پی ڈی ایم کامانناہے کہ سلیکٹیڈ اور سلیکٹرز دونوں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM