ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

بہت ہی شاندار :  سابقہ مس ورلڈ نے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی تعریفوں کے پل باندھد دیئے

ویب ڈیسک
03 Jan, 2022

03 جنوری ، 2022

ویب ڈیسک
03 Jan, 2022

03 جنوری ، 2022

بہت ہی شاندار :  سابقہ مس ورلڈ نے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی تعریفوں کے پل باندھد دیئے

post-title

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی بگ بیش لیگ میں باؤلنگ نے سابقہ مس ورلڈ آسٹریلیا ایرن ہالینڈ کا بھی دل جیت لیا ہے۔
خیال رہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ ڈیبیو میں میڈن اوور کراتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کرکے اپنی باؤلنگ اور رفتار سے آسٹریلیا کے ماہرین کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر محمد حسنین کی باؤلنگ کے خوب چرچے ہوئے اور ویڈیو وائرل ہوگئی جبکہ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سابقہ حسینہ عالم ،سپورٹس کمنٹیٹر،گلوکارہ اور ماڈل ایرن ہالینڈ نے فاسٹ باؤلر کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے لکھا کہ بہت ہی شاندار،بگ بیش لیگ میں ایک مرتبہ پھر پیس سٹرائیک،ساتھ ہی انہوں نے تالی بجاتے ہوئے سٹیکر کا استعمال کیا اور حسنین کی کارکردگی کو سراہا۔

یاد رہے کہ محمد حسنین نے بگ بیش لیگ میں اپنے اوور کی پہلی گیند پر کوئی رن نہیں دیا جبکہ دوسری اور تیسری گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں ،چوتھی گیند بھی ڈاٹ ہوئی، پانچویں گیند پر پھر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
سڈنی تھنڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ناکام ٹیم 144رنز پر آؤٹ ہوکر میچ 28رنز سے ہار گئی۔ حسنین نے چار اوورز میں سے ایک میڈن کرایا اور20رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔
 ایرن ہالینڈ پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں بھی شامل رہ چکی ہیں اور انہوں نے پاکستان کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM