ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.   

پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی ، کڑوڑوں روپے مالیت کی 113 کنال سرکاری اراضی واگذار کروا لی

ویب ڈیسک
16 Sep, 2021

16 ستمبر ، 2021

ویب ڈیسک
16 Sep, 2021

16 ستمبر ، 2021

پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی ، کڑوڑوں روپے مالیت کی 113 کنال سرکاری اراضی واگذار کروا لی

post-title

لاہور: سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے باٹا پور کے علاقہ میں قبضہ مافیا کی خلاف کاروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگذار کروا لی۔
ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی زیر نگرانی باٹا پور پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ کامیاب آپریشن کے دوران کروڑوں روپے کی113 کنال سرکاری زمین واگذار کروا لی۔ایس پی کینٹ ڈویژن صاعد عزیز نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم منظور بٹ کی سربراہی میں قبضہ مافیا عرصہ دراز سے اس سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قابض تھا۔ملزم نے سرکاری اراضی کی جگہ ناجائز تجاوزات کی صورت میں 20 مرلے پر محیط حویلی بھی بنا رکھی تھی۔

سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے ایس پی کینٹ صاعد عزیز اور ان کی ٹیم کو قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب کاروائی پر شاباش دی ہے۔
سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ پولیس افسران کسی بھی دباو کو خاطر میں لائے بغیر مظلوم متاثرین کو ان کا حق دلوائیں تاکہ معاشرے میں انصاف کا بول بالا ممکن ہو سکے۔غلام محمود ڈوگر نے مزید کہاکہ سادہ لوح غریب شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے خریدی زمین اور جائیدادیں ہتھیانے والے بدمعاش مافیا اور ان کے کارندوں کی اب شہر میں کوئی گنجائش نہیں،ایسے امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو مزید ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بہرصورت یقینی بنایا جائے۔سربراہ لاہور نے بتایا کہ سی سی پی او آفس میں قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کے ستائے شہریوں کی دادرسی کیلئے اینٹی قبضہ مافیا سیل قائم ہے،جبکہ شہری قبضہ کے متعلق لاہور پولیس کی نان ایمرجنسی ہیلپ لائن 1242 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM