ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.   

پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے سی پی او اہم میں اجلاس

عیزہ عمران
14 Oct, 2021

14 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
14 Oct, 2021

14 اکتوبر ، 2021

پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے سی پی او اہم میں اجلاس

post-title

لاہور:  ڈی آئی جی پی ایچ پی محمد ریاض نزیر گاڑا کی زیر صدارت پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے سی پی او میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مجموعی کارکردگی سمیت شرح حادثات، شرح جرائم، پروموشن، ویلفیئر، گاڑیاں اور چوکیات کی بلڈنگز سمیت دیگر امور زیر بحث رہے۔
 اجلاس میں ایس پی ہیڈ کوارٹر سید عمران کرامت بخاری اور ریجنل ایس پیز بھی موجود تھے۔
 اجلاس کے ایجنڈا میں فورس کی مجموعی کارکردگی، پروموشن، ویلفیئر، ڈسپلن اور سڑکوں پر ہونے والے جرائم و حادثات کی رپورٹس، گاڑیوں کی مرمت و بحالی اور آئی جی پنجاب کے فرسٹ ریسپانڈر سے متعلق احکامات سے متعلقہ امورشامل تھے۔ 
اجلاس میں تمام ریجنل ہیڈز نے اپنے ریجن کی کار کردگی پر بریفنگ دی جبکہ پی ایچ پی فورس کی کارکردگی، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ہونے والے اقدامات بھی تفصیلی طور پر زیر بحث آئے۔
 ڈی آئی جی پی ایچ پی ریاض نزیر گاڑا نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق پی ایچ پی کو بطور فرسٹ ریسپانڈر شاہرات پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اس سے شاہرات پر جرائم کو روکنے میں مدد ملے گی مزید پبلک سروس ڈلیوری بہتر ہو گا جس سے عوام کا اپنے اداروں پے اعتماد مزید بحال ہو گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ پروموشن کے سلسلہ کو فی الفور ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تا کہ فورس کو اپنا حق مل سکے اور جوانوں کا مورال بھی بلند ہو۔ 
ڈی آئی جی پی ایچ پی نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ پی کا کام شاہرات پر جرائم روکنے کے ساتھ ساتھ پبلک کی ہیلپ بھی لیں۔زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کریں اور آپریشنل مقاصدکیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کی مرمت و بحالی کیلئے آئی جی پنجاب سے دوبارہ درخواست کی جائے گی تاکہ دستیاب وسائل میں بہتری سے فورس کی مجموعی پرفارمنس بہتر سے بہتر ہوسکے۔
اجلاس میں پی ایچ پی کی چوکیات  کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی جس پر ڈی آئی جی پی ایچ پی نے کہا کہ چوکیات فورس کا دوسرا گھر ہیں اس لیے بلڈنگز کی حالت پہلے سے بہتر بنائیں، زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور صفائی کا نظام بھی بہتر کریں۔
انہوں نے کورونا کے حوالے سے پی ایچ پی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پی ایچ پی اہلکاروں نے جس تندہی اور جذبے کے ساتھ فرائض سر انجام دئیے وہ قابل ستائش ہے اسی جذبے کے تحت مستقبل میں بھی فرائض کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ کرپشن پر بات کرتے ہوئے کہا کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
مزید ریجنل ہیڈز کو حکم دیا کہ ڈیوٹی میں غفلت ہر گز برداشت نہ ہو گی۔ ریجنل اور ڈسٹرکٹ افسران چوکیوں کے فارمل اور سرپرائز وزٹس کریں اور پوسٹوں پر نفری کی حاضری یقینی بنائیں۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM