ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.   

پارٹی الیکشن تک پارٹی کا صدر رہوں گا : جام کمال

عیزہ عمران
13 Oct, 2021

13 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
13 Oct, 2021

13 اکتوبر ، 2021

پارٹی الیکشن تک پارٹی کا صدر رہوں گا : جام کمال

post-title

لاہور:  وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ پارٹی میں انتشار نہیں چاہتا اور پارٹی الیکشن تک پارٹی کا صدر رہوں گا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے پاس وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونےکا بھی کوئی آپشن نہیں ہے اور وہ ہر طرح کے سیاسی بحران کا سامنا کریں گے، صوبے کی حکومت چل رہی ہے،کابینہ کا اجلاس بھی ہوا ہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے باقاعدہ استعفیٰ نہیں دیا۔
اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے حمایتی اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔
جام کمال خان نے کہا کہ آج پریس کانفرنس کا مقصد یہ تھا کہ میں ساتھیوں کی درخواست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لوں۔
انہوں نے کہا کہ 14 اراکین نے عدم اعتماد ظاہر کیا ہے لیکن ان کو بھی سامنے آنا چاہیے، تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر اکثریت کا فیصلہ قبول ہوجائے گا۔
دوسری جانب بلوچستان حکومت کی اتحادی جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جام کمال کی حکومت قائم رہے گی۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM