ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.    Awareness seminar against sexual harassment and violence against women organized by Lahore Police.    Police Challan shows involvement of Zahir Jaffer's father in the murder of Noor Mukadam.    Here’s Pak Boon, an elephant at the Taronga Zoo Sydney, enjoying a mud bath in the Australian sun.    Pakistan urges world to recognise new reality in Afghanistan.    CCPO Directs Officers to Conduct Surprise Visits of Police Stations.    SPA CEYLON outlet now in Lahore.    VALIENT PUNJAB RANGERS IN 65 WAR.   

 بھارتی اداکارہ منمن دتہ کی شائقین پر سخت تنقید

Syed Asad Ali
14 Sep, 2021

14 ستمبر ، 2021

Syed Asad Ali
14 Sep, 2021

14 ستمبر ، 2021

 بھارتی اداکارہ منمن دتہ کی شائقین پر سخت تنقید

post-title

ممبئی: انڈیا کی مشہور ٹی وی سیریل 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کی اداکارہ منمن دتہ نے اپنے خلاف جاری ٹرولنگ پر میڈیا اور شائقین پر سخت تنقید کی ہے۔
انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ میں، منمن نے لکھا کہ وہ اپنے ناظرین سے بہت بہتر کی امید رکھتی ہیں اور خود کو انڈیا کی بیٹی کہنے میں شرم محسوس کرتی ہیں۔
ببیتا جی کا مشہور کردار ادا کرنے والے منمن دتہ اور ان کے ساتھی اداکار راج انادکٹ جنہوں نے 'ٹپو' کا کردار ادا کیا تھا دونوں کے درمیان معاملہ مبینہ تعلق کی خبریں گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔بہت سے لوگ اس کے بارے میں قابل اعتراض چیزیں اور میمز شیئر کر رہے ہیں اور منمن دتہ کو ٹرول کر رہے ہیں۔
ان سے پریشان ہوکر منمن دتہ نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی اور لکھا، عام لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے آپ سے بہت بہتر کی توقع کی تھی۔ لوگوں نے یہ بھی دکھایا ہے کہ ہم ایک معاشرے میں کتنے پسماندہ ہو گئے ہیں۔منمن دتہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ، خواتین کو عمر، جسم، زچگی کے لیے شرمندہ کرنا، صرف آپ کے مذاق کے لیے۔ آپ کا مذاق کسی کو ذہنی طور پر توڑ دیتا ہے، آپ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ 13 سالوں سے میں لوگوں کے ساتھ ہوں۔ میرے وقار کو تباہ کرنے میں آپ کو 13 منٹ نہیں لگے۔ 
انھوں نے مزید لکھا، اگر اگلی بار کوئی افسردگی کی وجہ سے اپنی جان لے لیتا ہے تو پھر رک جا ئو اور سوچو کہ کہیں وہ تمہارے الفاظ کی وجہ سے تو اس فیصلے تک نہیں پہنچا۔ آج میں خود کو انڈیا کی بیٹی کہنے میں شرمندہ ہوں۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM