ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

بھارت کا پاکستان کیخلاف ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

Syed Asad Ali
07 Sep, 2021

07 ستمبر ، 2021

Syed Asad Ali
07 Sep, 2021

07 ستمبر ، 2021

بھارت کا پاکستان کیخلاف ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

post-title

بھارت کا افغان صوبے پنجشیر سے متعلق پاکستان کے خلاف بھونڈا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔
بھارت نے جس گرائے گئے ایف سولہ طیارے سے متعلق شور مچایا کہ یہ پاکستان ائیر فورس کا طیارہ ہے، وہ اپریل 2018 میں امریکا میں گرنے والا ایف سولہ طیارہ تھا۔امریکی ائیر فورس کا یہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا تھا۔
اس کے علاوہ بھارتی میڈیا نے ایک اور وڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ پاکستانی طیاروں کی وادی پنجشیر میں کارروائیوں اور ائیر ڈیفنس کی وڈیو ہے۔
یہ وڈیو بھی ایک ویڈیو گیم کی نکلی۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخارنے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے مسترد کر دیا ہے۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے پنجشیر سے متعلق بھارتی الزامات اور افواہوں کو مکمل طور پر جھوٹ اور بھارت کا نامعقول پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے رد کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جنگ جاری ہے جبکہ طالبان کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع پر کنٹرول کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM