ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.   

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے جنگی جرائم کے ناقابلِ تردید شواہدبرطانیہ کو پیش کر دئے

سید اسد علی
28 Sep, 2021

28 ستمبر ، 2021

سید اسد علی
28 Sep, 2021

28 ستمبر ، 2021

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے جنگی جرائم کے ناقابلِ تردید شواہدبرطانیہ کو پیش کر دئے

post-title

لندن:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی ہم منصب لِزٹرس کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات برطانوی دفتر خارجہ میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران پاک، برطانیہ دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے 3 ہزار سے زائد جنگی جرائم کے ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد پر مبنی دستاویزی ثبوت ڈوزیئر برطانوی ہم منصب کو پیش کیا ۔ مقبوضہ کشمیر کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر خارجہ نے پاک، برطانیہ، سٹریٹیجک مذاکرات کے پانچویں جائزہ اجلاس کے حوالے سے برطانوی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔


شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور خطے کے امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ میں مباحثے کا انعقاد، قابلِ تحسین ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ برطانیہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے اور ان کے جائز حق حق خود ارادیت کے حصول کیلئے موثر کردار ادا کریگا۔


واضح رہے کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران، یہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونیوالی دوسری ملاقات ہے۔ شاہ محمود نے برطانوی وزیر خارجہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM