ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.   

 ایس پی ڈولفن کی والٹن ہیڈکوارٹرز میں سپروائزری آفیسرز و سیکٹر انچارجز کو بریفنگ

سید اسد علی
21 Sep, 2021

21 ستمبر ، 2021

سید اسد علی
21 Sep, 2021

21 ستمبر ، 2021

 ایس پی ڈولفن کی والٹن ہیڈکوارٹرز میں سپروائزری آفیسرز و سیکٹر انچارجز کو بریفنگ

post-title

 لاہور:  پولیس کمانڈ کی ہدایت پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کو ہر پولیس اہلکار تک پہنچانے کیلئے خصوصی لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے ڈولفن سکواڈ کی تمام ڈویژنز میں سپروائزری آفیسرز کے ہمراہ جونوں و سیکٹر انچارجز کو بریفنگ دینے کا آغازکیا ہے جس کے تحت آئی جی پنجاب کے ویژن و اہم نکات کو ہر سطح پر پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں ۔
 یہی وہ سکواڈ ہے جو سب سے پہلے مسیحائی کا کردار ادا کرتے ہوئے سب سے پہلے ریسپانڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس لاہور کیپٹن(ر)سہیل چودھری کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ڈولفن نے والٹن ہیڈ کوارٹر میں آفیسرز و آفیشلز سے خطاب کیا جس میں انہوں نے انسپکٹر جنرل کے ویژن کو باقاعدہ طور پر ہر اہلکار کو پڑھ کر سنایا۔
 ایس پی ڈولفن نے اہلکاران و افسران سے خصوصی خطاب کے دوران کہا کہ کرائم ایریازمیں پٹرولنگ کو موثر بنایا جائے، پروفیشنل انداز سے ڈیوٹی سرانجام دیں، SOP کی خلاف ورزی نہ کریں۔  سوشل میڈیا پالیسی پرسختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ سپیشلائزڈ یونٹ ہے، آپ کا کردار مثالی ہونا چاہئے۔ سپیشلائزڈ یونٹ ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داریاں زیادہ ہیں کہ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت اور ان سے شائستہ رویہ روا رکھیں۔
 ایس پی نے کہا کہ ایمرجنسی 15 کی کال پر غیر معمولی ریسپانس ڈولفن کی SOP  ہے۔ مصیبت میں پھنسے شہریوں کی مدد قومی،  اخلاقی اور دینی فریضہ ہے ۔ کسی بھی ڈولفن اور پی آر یو کے جوان یا بحثیت مجموعی ٹیم ، کرپشن کی شکایت آئی تو اس کیخلاف ناصرف مقدمہ درج ہوگا بلکہ محکمے سے برخاست کردیا جائے گا۔  شہریوں کی عزت نفس کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنا ہوگاتا ہم جزا و سزا بغیر کسی انکوائری کے نہیں دی جائے گی۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM