ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.   

ایک ہی شادی سے بے حد خوش ہوں: حمزہ علی عباسی

ویب ڈیسک
17 Aug, 2021

17 اگست ، 2021

ویب ڈیسک
17 Aug, 2021

17 اگست ، 2021

ایک ہی شادی سے بے حد خوش ہوں: حمزہ علی عباسی

post-title

 

اکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اسلام میں 4 شادیوں کے حکم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں  4شادیوں کے احکام سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام میں چار شادیوں کی اجازت انتہائی  صورتحال میں دی گئی ہے، جنگ احد کے بعد جب خواتین اور یتیم سڑکوں پر تھے، اس وقت سماجی ادارے نہیں تھے، نہ ہی کوئی ایسا انتظام تھا جس کے باعث ان لوگون کا خیال رکھا جاسکے تب اللہ کی جانب سے یتیموں کا خیال رکھنے کا حکم آیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اللہ نے  حکم دیا کہ اگر ان یتیموں کا خیال نہیں رکھ سکتے تو ان کی ماؤں سے شادی کرلو لیکن انصاف کرو کیوں کہ اگر انصاف مشکل ہے تو ایک ہی سے شادی کرو۔

 

اداکار نے مزید واضح کیا کہ اس احکام کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ 4 شادیاں کرو، اللہ نے انصاف کے ساتھ 4 شادیوں کا حکم دیا، بصورت دیگر ایک ہی شادی کا حکم دیا گیا ہے۔ 

 دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ اکثر شادی شدہ مرد دوسری شادی کے تصور میں دلچسپی لیتے دکھائی دیتے ہیں؟ میزبان کے سوال  پر حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں  اپنی ایک ہی شادی میں بے حد خوش ہوں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM