ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

سینکڑوں مسلم خواتین کی نیلامی، آن لائن نفرت انگیز مہم شروع 

mussarat
04 Jan, 2022

04 جنوری ، 2022

mussarat
04 Jan, 2022

04 جنوری ، 2022

سینکڑوں مسلم خواتین کی نیلامی، آن لائن نفرت انگیز مہم شروع 

post-title

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ نغمہ نگار جاوید اختر نے 100 سے زائد مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی اور پارلیمنٹ آف ریلیجنز پر اپنے انقلابی خیالات کا اظہار کیا جس پر ان ہی کے خلاف آن لائن نفرت انگیز مہم شروع ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے سوال کیا کہ ’سیکڑوں خواتین کی آن لائن نیلامی ہو رہی ہے، نام نہاد دھرم سنسد فوج اور پولیس کو تقریباً 20 کروڑ ہندوستانیوں کا قتل عام کرنے کا مشورہ دے رہی ہے۔

 

 
جاوید اختر نے لکھا کہ میں سب کی خاموشی پر حیران ہوں، خاص طور پر وزیر اعظم کی خاموشی پر، کیا ’سب کا ساتھ‘ یہی ہے؟تقریباً 100 مسلم خواتین کو ’بلی بائی‘ نامی ایک بھارتی ایپ پر نیلامی کے لیے رکھا گیا اور اسے ہوسٹنگ پلیٹ فارم Github پر لانچ کیا گیا تھا۔
یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب نئے سال کے پہلے دن کچھ سرگرم خواتین نے اس کے خلاف آواز اٹھائی اور  ایپ کے ڈیولپر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا،دہلی اور ممبئی میں ایف آئی آر کے بعد معاملے کی جانچ جاری ہے جب کہ Github پر مذکورہ اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے۔
نریندر مودی سے سوال پوچھنے پر جاوید اختر کے خلاف آن لائن نفرت انگیز مہم کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM