ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

اسلامی جمعیت طلباء کی غنڈہ گردی کے خلاف یونیورسٹی افسران و ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال لاہور

ویب ڈیسک
07 Dec, 2021

07 دسمبر ، 2021

ویب ڈیسک
07 Dec, 2021

07 دسمبر ، 2021

اسلامی جمعیت طلباء کی غنڈہ گردی کے خلاف یونیورسٹی افسران و ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال لاہور

post-title

    پنجاب یونیورسٹی کے افسران و ملازمین نے اسلامی جمعیت کے کارکنوں کی ایڈمن بلاک میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر قلم چھوڑ ہڑتال کر دی۔ پنجاب یونیورسٹی کے سینئر افسران اور ملازمین نے وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلباء کی غنڈہ گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے پولیس سے نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد احتجاجی مظاہرین سے بات چیت کرنے آفس سے باہر آکر کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ غنڈہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری اور اعلی پولیس حکام سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ افسران اور ملازمین دفاتر میں اپنا کام کریں غنڈہ عناصر سے انتظامیہ نمٹ لے گی۔
دریں اثنا بلغاریہ کی سفیر آئرینا گانچیوا نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمداختر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم و دیگر نے شرکت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربلغاریہ کی یونیورسٹیوں میں اساتذہ و طلباء کے وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔آئرینا گانچیوا نے کہا کہ ملکی و عوامی سطح پر دونوں ممالک میں تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
   
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM