ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

اوورسیز پاکستانیوں کی جمع پونجی کی کمائی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی:  سی سی پی او لاہور

ویب ڈیسک
13 Jan, 2022

13 جنوری ، 2022

ویب ڈیسک
13 Jan, 2022

13 جنوری ، 2022

اوورسیز پاکستانیوں کی جمع پونجی کی کمائی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی:  سی سی پی او لاہور

post-title

ڈسٹرکٹ اووسیز پاکستانیز کمیٹی او ر لاہور پولیس کا مشترکہ اجلاس آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین کمیٹی جہانگیر حسین بارا کی صدارت میں منعقد ہوا۔
جنرل اسسٹنٹ ریونیو ون حامد رشید،ممبر کمیٹی علی رضا نقوی،انچارج شکایات سیل کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز ڈی ایس پی خالد سعید،انسپکٹر منور ڈوگر اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
 اجلاس میں اوورسیزپاکستانیوں کی زمینوں وجائیدادوں پر قبضوں،ریونیو،فراڈ اور امانت میں خیانت سمیت مختلف نوعیت کے کیسز کی درخواستوں پرشنوائی کی گئی۔
چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی جہانگیر بارا نے سمندر پار پاکستانیوں کی درخواستیں سن کر فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ درخواستوں کی بروقت دادرسی پر متعدد سمندر پار پاکستانیوں نے ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی اور لاہور پولیس سے اظہارِ تشکر کیا۔
جہانگیر بارا نے سمندر پار پاکستانیوں سمیت شہریوں کی زمینیں اور جائیدادیں قبضہ مافیا سے واگذار کروانے کے لئے لاہور کی موثر کاوشوں کو سراہا۔
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی کے لئے غیر ملکی زرمبادلہ بھیجنے والے سمندر پارپاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے۔لاہور پولیس ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی اور دیگر الائیڈ محکموں کے اشتراک سے سمندر پار پاکستانیوں کے پراپرٹی و پولیس سے متعلقہ دیگر تمام مسائل کی داد رسی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔
اس مقصد کے لئے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز لاہور آفس میں اینٹی قبضہ سیل انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کر رہا ہے۔اوور سیز پاکستانیوں سمیت کوئی بھی شہری اپنی پراپرٹی پر قبضہ یا ایسی کسی کوشش پر لاہور پولیس کی قائم کردہ مخصوص ہیلپ لائن 1242 پر بلا خوف و خطر رابطہ کر سکتا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کی جمع پونجی کی کمائی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM