ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.    Awareness seminar against sexual harassment and violence against women organized by Lahore Police.    Police Challan shows involvement of Zahir Jaffer's father in the murder of Noor Mukadam.    Here’s Pak Boon, an elephant at the Taronga Zoo Sydney, enjoying a mud bath in the Australian sun.    Pakistan urges world to recognise new reality in Afghanistan.    CCPO Directs Officers to Conduct Surprise Visits of Police Stations.    SPA CEYLON outlet now in Lahore.    VALIENT PUNJAB RANGERS IN 65 WAR.   

انڈیا کی آٹو موبل انڈسٹری کو بڑا دھچکہ ،  فورڈ کا بھی انڈیا سے رخصت ہونے کا اعلان

Syed Asad Ali
14 Sep, 2021

14 ستمبر ، 2021

Syed Asad Ali
14 Sep, 2021

14 ستمبر ، 2021

انڈیا کی آٹو موبل انڈسٹری کو بڑا دھچکہ ،  فورڈ کا بھی انڈیا سے رخصت ہونے کا اعلان

post-title

ممبئی: کاریں بنانے والی امریکی کمپنی فورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ انڈیا میں کار بنانے کے دونوں پلانٹ بند کر رہا ہے۔
کمپنی کے ایک اعلان کے مطابق وہ سنہ 2022 کی دوسری سہہ ماہی تک ریاست گجرات اور تمل ناڈو میں اپنے کارخانے بند کر دے گا۔ البتہ کمپنی نے اعلان کیا کہ کار انجن بنانے کا کارخانہ بدستور انڈیا میں رہے گا جہاں سے تیار کیے گئے انجن بیرون ملک برآمد کیے جائیں گے۔
فورڈ تیسری ایسی امریکی کمپنی ہے جس نے حالیہ برسوں میں انڈیا میں اپنا کاروبار ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فورڈ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے انڈیا میں اپنے کاروبار کے دوران دو ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ حالیہ برسوں میں انڈیا میں نئی کاروں کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
فورڈ جس نے انڈین مارکیٹ میں پانچ مختلف ماڈل متعارف کرائے تھے، اعلان کیا ہے کہ وہ موجودہ گاہکوں کو سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔فورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل میں الیکٹریکل ایس یو وی متعارف کرائے گا۔ البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی الیکٹریکل گاڑیاں انڈیا میں تیار کرے گی یا نہیں۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM