ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

انتظار کی گھڑیاں ختم، جیمز بانڈ فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ ریلیز

عیزہ عمران
29 Sep, 2021

29 ستمبر ، 2021

عیزہ عمران
29 Sep, 2021

29 ستمبر ، 2021

انتظار کی گھڑیاں ختم، جیمز بانڈ فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ ریلیز

post-title

لندن: تقریبا 2 سال کی تاخیر کے بعد بلآخر شہرہ آفاق جاسوس فلم سیریز ’جیمز بانڈ‘ کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کو 28 ستمبر کو ابتدائی طور پر لندن کے سینماؤں میں ریلیز کردیا گیا۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فلم کو سینماؤں کی زینت بنائے جانے سے قبل ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کا ’رائل البرٹ ہال‘ میں ورلڈ پریمیئر منعقد کیا گیا، جس میں برطانوی شاہی خاندان کے افراد نے بھی شرکت کی۔

ڈینیئل کریک،  لشانا لائنچ اور لیا سیڈاؤکس ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے—فوٹو: رائٹرز
ورلڈ پریمیئر کے موقع پر سجائے گئے ریڈ کارپٹ پر جہاں فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیرے وہیں شہزادہ چارلس اپنے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم سمیت شریک ہوئے اور دونوں کی بیویوں نے بھی پریمیئر میں شرکت کی۔
ریڈ کارپٹ پر ’جیمز بانڈ‘ کے جاسوس ڈینیئل کریگ، ان کی ساتھی جاسوسہ لشانا لائنچ، لیا سیڈاؤکس اور فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے والے ریمی ملک سمیت دیگر اداکاروں نے بھی جلوے بکھیرے۔
اسی حوالے سے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے بتایا کہ شہزادہ چارلس، ان کی اہلیہ اور شہزادہ ولیم سمیت ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے جیمز بانڈ کے جاسوس ڈینیئل کریگ کی اداکاری کی تعریفیں بھی کیں۔
’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ جاسوس کے طور پر ڈینیئل کریگ کی آخری فلم ہے، انہوں نے مسلسل پانچ ’جیمز بانڈ‘ فلموں میں ’007‘ نامی جاسوس کا کردار ادا کیا۔

ورلڈ پریمیئر کے ریڈ کارپٹ پر شہزادہ چارلس اور ان کے بیٹے ولیم نے بیویوں سمیت جلوے بکھیرے—فوٹو: جیمز بانڈ ٹوئٹر
’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ میں دکھایا گیا ہے کہ مشن کی کامیابی کے بعد جیمز بانڈ ریٹائرڈ ہوجائیں گے اور ان کی ذمہ داریاں عارضی طور پر لشانا لائنچ کو دی جائیں گی، جن سے متعلق ایک سال سے افواہیں ہیں کہ انہیں ہی اگلی بار ’007‘ کا مرکزی کردار دیا جائے گا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM