ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 173 روپے پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک
18 Oct, 2021

18 اکتوبر ، 2021

ویب ڈیسک
18 Oct, 2021

18 اکتوبر ، 2021

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 173 روپے پر پہنچ گیا

post-title

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک روپے 80 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 173 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مالیاتی اعداد و شمار اور تجزیاتی ویب پورٹل میٹیس گلوبل کی رپورٹ کے مطابق 12 بج کر 37 منٹ پر ڈالر 173 پر بند ہوا جبکہ سابق سیشن میں ڈالر 171 روپے 18 پیسے پر فروخت ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور ڈالر کی طلب میں اضافے کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ روپے پر اضافی دباؤ حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مابین جاری مذاکرات کے اختتام کے لیے طے شدہ ٹائم فریم نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوا جس کی وجہ سے فنڈ سے اگلی قسط جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔
اس حوالے سے ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے بتایا کہ یکدم ڈالر کی قیمت میں اضافہ تشویش ناک ہے۔
ظفر پراچہ کے نزدیک عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت سے ہونے والی بات چیت میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں کمی کے واضح اشارے دیے ہیں جس کے اثرات مارکیٹ پر نظر آئے ہیں۔ظفر پراچہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل فائنل نہ ہونے تک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہے گی جس کے اثرات مارکیٹ پر نظر آتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے قانونی طور پر کام کرنے والوں کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے اور اس کے اثرات بھی مارکیٹ پر آرہے ہیں۔
ظفر پراچہ کے نزدیک حکومت کو روپے کی قدر میں ممکنہ کمی کی افواہوں اور اطلاعات پر اسٹیک ہولڈرز سے فوری مشاورت کرنا ہوگی بصورت دیگر کرنسی مارکیٹ میں بحرانی کیفیت بڑھ سکتی ہے جو پورے معاشی سرکل کو متاثر کرے گی۔
اسمگلنگ کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق 11 اکتوبر کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) نے ڈالر مہنگا کرنے کے الزام میں 88 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، زیر حراست افراد ڈالر ذخیرہ کرنے اور اسے اسمگلنگ کرنے میں ملوث تھے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ ڈالر ڈیل کرنے والی پاکستان کی 5 بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 47 گرفتار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM