ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.   

اقرار الحسن نے عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معافی مانگ لی

عیزہ عمران
13 Oct, 2021

13 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
13 Oct, 2021

13 اکتوبر ، 2021

اقرار الحسن نے عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معافی مانگ لی

post-title

لاہور:  ٹی وی میزبان سید اقرار الحسن نےمینارپاکستان میں ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معافی مانگ لی۔ انھوں نے معافی کی ویڈیو خاتون ٹک ٹاکراور ریمبو کی ٹیلی فونک گفتگو سامنے آنے کے بعد جاری کی۔
اپنے ویڈیو بیان میں اقرار الحسن نے کہا کہ میں یہ ویڈیو آپ سب سے غیر مشروط معافی مانگنے کے لیے بنارہا ہوں، ہوسکے تو میں نے پچھلے 8 سے 10 برس میں جو کام کیا اس کام کے صدقے مجھے معاف کردیجیے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ بعد میں بھی جب عائشہ کی جھوٹی سچی ویڈیوز سامنے آئیں تو بھی میرا یہ خیال تھا کہ اس کا کردار اس کا اور اللہ کا معاملہ ہے مگر اب وہ خود ظالم بننے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
اقرار الحسن نے کہا کہ پوری قوم مجھے سمجھاتی رہی، بہت سے لوگوں نے مجھے برا بھلا کہا، میرے اپنے، فیملی، دوستوں نے مجھے روکا لیکن مجھے لگتا تھا ایک مظلوم لڑکی ہے اس کے ساتھ جو ہوا غلط ہوا، میں ڈٹا رہا، میں نے بعد میں منظر عام پر آنے والی ویڈیوز پر بھی عائشہ کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا لیکن اب یہ معاملہ کرپشن اور ظلم کی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس آڈیو کے حوالے سے میں عائشہ اکرم اور ریمبو سے ملا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ یہ آڈیو اصلی ہے۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے واقعات رپورٹ کرنے سے پہلے آپ اس فرد کا انسٹاگرام، ٹک ٹاک اکاؤنٹ نہیں دیکھتے، اس کے ذہن کو نہیں پڑھتے کہ وہ کتنا کرپٹ ہے کہ خود کو انصاف دلانے کے بجائے اپنی عزت کا سودا 5، 5 لاکھ کے عوض کرنے لگے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے ظالم اور مظلوم میں فرق کرنے میں بڑی بھول ہوئی۔

 

 

خیال رہے کہ اگست میں مینار پاکستان واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد یاسر شامی نے خاتون ٹک ٹاکر کا انٹرویو لیا تھا اور اسی انٹرویو میں اقرار الحسن نے عائشہ اکرم کی حمایت بھی کی تھی۔ جس کے نتیجہ میں اقرار الحسن کو کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا بھی ہوا اور ٹوئٹر پر انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹرینڈ بھی چلایا گیا تھا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM