ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

اگر افغانستان کو امداد فراہم نہیں کی جاتی تو وہاں انسانی بحران جنم لے گا : عمران خان

عیزہ عمران
02 Oct, 2021

02 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
02 Oct, 2021

02 اکتوبر ، 2021

اگر افغانستان کو امداد فراہم نہیں کی جاتی تو وہاں انسانی بحران جنم لے گا : عمران خان

post-title

لاہور:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ا فغان حکومت کا اپنے بجٹ کا 70 سے 75 فیصد انحصار بیرونی امداد پر تھا، طالبان کے آنے کے بعد افغانستان کی بیرونی امداد ختم ہونے کا خدشہ ہے، اگر افغانستان کو امداد فراہم نہیں کی جاتی تو وہاں انسانی بحران جنم لے گا۔
وزیر اعظم کی جانب سے ترک میڈیا ٹی آر ٹی ورلڈکو دیئے گئے انٹرویومیں کہنا تھا کہ جیسے ہی بیرونی امداد کا سلسلہ بند ہوتا ہے تو لوگوں کو خدشہ ہے کہ طالبان کے آنے کے بعد بیرونی امداد ختم ہوجائے گی۔

 

 


وزیر اعظم عمران خان نے سقوطِ کابل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل مدت کے لیے تو شاید طالبان اپنے پاؤں پر کھڑے ہوجائیں گے لیکن اگر انہیں فوری طور پر امداد فراہم نہیں کی گئی تو خطرہ ہے کہ وہاں تشکیل پانے والی عبوری حکومت گر جائے گی جس کے نتیجے میں افرا تفری پیدا ہوگی اور انسانی بحران جنم لے گا۔
طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا ہم نے فیصلہ کیا ہے افغانستان کے تمام ہمسایوں سے مشاورت کریں گے، ہمسایوں سے مشاورت کے بعد طالبان کی حکومت تسلیم کی جائے گی۔
امریکہ کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان کی حکومت آنے کے بعد تذبذب کا شکار ہے اور وہ قربانی کے بکرے کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں۔جلد یا بدیر امریکا کو طالبان کی حکومت تسلیم کرنی ہوگی، ان کے سینیٹ میں جو سماعت ہوئی، ان کے میڈیا میں دیکھیں، امریکا صدمے اور تذبذب کا شکار ہے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM