ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.    Awareness seminar against sexual harassment and violence against women organized by Lahore Police.    Police Challan shows involvement of Zahir Jaffer's father in the murder of Noor Mukadam.    Here’s Pak Boon, an elephant at the Taronga Zoo Sydney, enjoying a mud bath in the Australian sun.    Pakistan urges world to recognise new reality in Afghanistan.    CCPO Directs Officers to Conduct Surprise Visits of Police Stations.    SPA CEYLON outlet now in Lahore.    VALIENT PUNJAB RANGERS IN 65 WAR.   

افغانستان میں طالبان کی حکومت ، کابل میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا

ویب ڈیسک
03 Sep, 2021

03 ستمبر ، 2021

ویب ڈیسک
03 Sep, 2021

03 ستمبر ، 2021

افغانستان میں طالبان کی حکومت ، کابل میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا

post-title

کابل: افغانستان سے امریکا کی واپسی کے بعد آج افغان حکومت بنائے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے طالبان نے بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے آج ہونے والے اجلاس میں سربراہ حکومت اور کابینہ سے متعلق فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ملا ہیبت اللہ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر جبکہ ملا عبدالغنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیر محمد عباس استانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ملا ضعیف کو پاکستان میں دوبارہ سفیر نامزد کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد اور سراج الدین حقانی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ طالبان کی حکومت میں عبداللہ عبداللہ، حامد کرزئی، گلبدین حکمت یار سمیت دیگر افغان رہنماؤں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ طالبان نے 15 اگست کو کابل کا کنٹرول سنبھالا تھا لیکن انہوں نے اعلان کیا تھا کہ جب تک امریکا کا ایک بھی فوجی افغانستان میں موجود ہے تو اس وقت تک نہ تو حکومت کا اعلان کیا جائے گا اور نہ ہی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM