ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.    Awareness seminar against sexual harassment and violence against women organized by Lahore Police.    Police Challan shows involvement of Zahir Jaffer's father in the murder of Noor Mukadam.    Here’s Pak Boon, an elephant at the Taronga Zoo Sydney, enjoying a mud bath in the Australian sun.    Pakistan urges world to recognise new reality in Afghanistan.    CCPO Directs Officers to Conduct Surprise Visits of Police Stations.    SPA CEYLON outlet now in Lahore.    VALIENT PUNJAB RANGERS IN 65 WAR.   

عمر شریف کی طبیعت میں بہتری، آج امریکی ویزا ملنے کا امکان

وجاہت اختر
14 Sep, 2021

14 ستمبر ، 2021

وجاہت اختر
14 Sep, 2021

14 ستمبر ، 2021

عمر شریف کی طبیعت میں بہتری، آج امریکی ویزا ملنے کا امکان

post-title

پاکستان کےمعروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کو  علاج کے لیے بیرون ملک جانے کے حوالے سے  آج ویزا ملنے کا امکان ہے۔ 
سندھ حکومت نے علیل اداکار عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس کا بندوبست کردیا ہے۔
عمر شریف کی رواں ہفتے امریکی دارالحکومت واشنگٹن روانگی کا امکان ہے :زریں عمر
گفتگوکرتے ہوئے عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر شر یف کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی رواں ہفتے امریکی دارالحکومت واشنگٹن روانگی کا امکان ہے۔
سندھ حکومت نے عمر شریف کو امریکا لے جانے کیلئے ائیر ایمبولینس کا بندوبست کردیا
’والد کسی کو پہچان نہیں رہے ‘: عمر شریف کے بیٹے کی قوم سے دعاؤں کی اپیل
وفاقی حکومت نے عمر شریف کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا
زریں غزل کے مطابق، ائیر ایمبولنس کے اخراجات سندھ حکومت نے اٹھانے کا وعدہ کیا ہے  جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے  ویزوں کے حصول میں مدد فراہم کی گئی ہے۔
زریں غزل نے کو بتایا کہ علیل اداکار عمر شریف کو آج ویزے ملنے کا امکان ہے۔ 
دوسری جانب امریکا میں عمرشریف کے ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے علاج میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
دوران گفتگو عمر شریف کی اہلیہ کی جانب سے عوام سے دعا کی بھی اپیل  کی گئی ہے جبکہ عمر شریف کے بیٹے جواد عمر  نے والد کے لیے دعا گو تمام افراد کا شکریہ بھی اداکیا۔


دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر زریں غزل کی جانب سے چند گھنٹوں قبل ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں اہلیہ عمر شریف نے مداحوں سمیت حکومتی وزراء کا شکریہ اداکرتے  ہوئے لکھا  کہ  اچھی خبر یہ ہے کہ عمر شریف کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ائیر ایمبولنس میں سفر کرنے کے قابل ہیں۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM