ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

عمر شریف کی میت کراچی ائیرپورٹ سے ایدھی سرد خانہ منتقل

عیزہ عمران
06 Oct, 2021

06 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
06 Oct, 2021

06 اکتوبر ، 2021

عمر شریف کی میت کراچی ائیرپورٹ سے ایدھی سرد خانہ منتقل

post-title

کراچی:  کامیڈی کنگ عمر شریف کی میت جرمنی سے کراچی پہنچا دی گئی، ائیرپورٹ پر عمر شریف کے بیٹوں اور عزیز و اقارب نے میت وصول کی۔
جسد خاکی قومی پرچم میں لپیٹ کر ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔اس دوران میت کو قافلے کی صورت میں ایئرپورٹ سے ایدھی سرد خانے لایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی بیوہ زرین غزل بھی میت کے ہمراہ کراچی پہنچی ہیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہےکہ عمر شریف کی نمازجنازہ سہ پہر تین بجے عمر شریف پارک میں ادا کی جائےگی اور ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائےگی۔
عمر شریف کے بیٹے کے مطابق ان کے والد کی نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔
واضح رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لئے امریکا لے جاتے ہوئے جرمنی میں کچھ وقت کے لیے قیام کرنا پڑا تھا تاہم وہ وہیں دوران علاج انتقال کرگئے تھے۔
 

Screenshot 2021-10-06 103936
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM