ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

عمر شریف کے امریکہ کے سفر میں مزید تعطل

عیزہ عمران
29 Sep, 2021

29 ستمبر ، 2021

عیزہ عمران
29 Sep, 2021

29 ستمبر ، 2021

عمر شریف کے امریکہ کے سفر میں مزید تعطل

post-title

لاہور: معروف اداکار عمر شریف کی جرمنی سے امریکا روانگی میں مزید تاخیر ہوگئی ہے اور پاکستان سے امریکا لے جانے والی ائیر ایمبولینس میں فنی خرابی سامنے آئی ہے۔
ائیرایمبولینس کے طورپر زیر استعمال طیارہ نائٹ لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں کر سکتا لہذا آگے کے سفر کیلئے جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں ائیر یمبولینس طیارہ تبدیل کیا جا رہا ہے۔
عمر شریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی طبیعت بہتر ہے اور وہ نیورمبرگ کے مقامی اسپتال میں داخل ہیں۔ائیر ایمبولینس کمپنی ذرائع کے مطابق اس فلائٹ کے لیے آپریٹ کیا جانے والا بمبارڈیئر چیلنجر 604 طیارہ جرمنی میں رجسٹرڈ ہے جو پرواز کیلئے مکمل طور پر محفوظ ہے۔
ذرائع کے مطابق طیارے کی مین لائٹ میں پہلے سے ٹیکنیکل فالٹ ہے جس کی بنیاد پر طیارے میں نائٹ لینڈنگ اور ٹیک آف کی سہولت عارضی طور پر دستیاب نہیں۔یہ طیارہ اپنے ہوم کنٹری جرمنی میں ہے اسی بنا پر اس ٹیکنیکل خرابی کو دور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق خرابی دور ہونے پر یہی طیارہ آگے سفر جاری رکھے گا یا پھر عمر شریف کو امریکا پہنچانے کیلئے کمپنی دوسرا طیارہ فراہم کرے گی۔ اسی وجہ سے عمر شریف کے سفر میں تعطل آیا ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM