ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.    "مشترکہ مقصد2021ء "کا انعقاد.    Awareness seminar against sexual harassment and violence against women organized by Lahore Police.    Police Challan shows involvement of Zahir Jaffer's father in the murder of Noor Mukadam.    Here’s Pak Boon, an elephant at the Taronga Zoo Sydney, enjoying a mud bath in the Australian sun.    Pakistan urges world to recognise new reality in Afghanistan.    CCPO Directs Officers to Conduct Surprise Visits of Police Stations.    SPA CEYLON outlet now in Lahore.    VALIENT PUNJAB RANGERS IN 65 WAR.   

عائزہ خان انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

وجاہت اختر
13 Sep, 2021

13 ستمبر ، 2021

وجاہت اختر
13 Sep, 2021

13 ستمبر ، 2021

عائزہ خان انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

post-title

اداکارہ نے حیران کن طور پر 2020 کی آخری سہ ماہی سے انسٹاگرام پر کافی مقبولیت حاصل کی 
معروف اداکارہ عائزہ خان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔
اس کے ساتھ ہی وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ بھی ہیں۔
عائزہ خان نے ایک کروڑ فالورز کا سنگِ میل گزشتہ روز عبور کیا اور اب وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں۔
—اسکرین شاٹ
ان کے بعد انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے 90 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ ماہرہ خان 79 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔
اداکارہ منال خان 78 لاکھ فالوورز کے ساتھ چوتھے اور سجل علی 72 لاکھ فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
ڈرامے کے حوالے سے مختلف پوسٹس کرتے ہوئے وہ انسٹاگرام پر کافی فعال بھی رہی ہیں۔
اس سے قبل رواں برس مئی میں عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد بڑھ کر 90 لاکھ ہوگئی تھی اور اس وقت 
خیال رہے کہ رواں برس جنوری کے اختتام پر عائزہ خان انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بنی تھیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 80 لاکھ ہوگئی تھی۔
عائزہ خان نے حیران کن طور پر 2020 کی آخری سہ ماہی میں انسٹاگرام پر کافی مقبولیت حاصل کرتے ہوئے ایمن خان کی بادشاہی کو ختم کیا تھا۔

سال 2020 کی آخری سہ ماہی میں انسٹاگرام پر اگرچہ ایمن خان 74 لاکھ فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر تھیں لیکن دسمبر 2020 تک عائزہ خان فالوورز کے حوالے سے ان کے برابر ہوگئی تھیں۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM