ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".   

اے این پی کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو واپس لینے کا مطالبہ

عیزہ عمران
16 Oct, 2021

16 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
16 Oct, 2021

16 اکتوبر ، 2021

اے این پی کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو واپس لینے کا مطالبہ

post-title

لاہور:  عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرامیر حیدر خان ہوتی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیاہے اورقیمتوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ مہینے میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے۔تباہی سرکار نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔نااہل حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کا سارا خمیازہ مہنگائی کی ماری غریب عوام کو ادا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کی بجائے انکی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بن رہی ہےرات کو سونے سے قبل عوام کو بجلی مہنگی کرنی کی نوید سنائی گئی، صبح ان پر پٹرول بم گرایا گیاحکومت معاشی دہشتگردی پر اتر آئی ہے۔
انہوںنے کہا کہ عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔قیمتوں میں اضافے پر سول نافرمانی کی کال دینے والےاوربل جلانے والے آجکل مہنگائی کی فضیلتیں بیان کررہے ہیں۔عوام سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آنے والے آج تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کر رہے ہیں۔
امیر حیدر خان نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کو بتانے چاہتے ہیں کہ دووقت کی روٹی کیلئے حیران و پریشان عوام خودکشیوں پر مجبور ہیںمہنگائی کی رہی سہی کثر یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء ضرویہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کرکے پوری کردی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پورے پاکستان کے عوام ایک اضطراب کی کیفیت سے گزر رہے ہیںعوام رل گئے ہیں لیکن کپتان نے آج بھی آپ نے گھبرانا نہیں کی رٹ لگا رکھی ہے۔جعلی وزیراعظم اور ان کا ٹولہ مزید پاکستان کی حالت زار پر رحم کرے اور عوام کی جان چھوڑ دے۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل پی ٹی آئی کے معاشی ارسطو پٹرول کو 47 اور ڈالر کو 60 روپے پر لانے کے دعوے کیا کرتے تھے۔ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ڈالر اور پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM