بھارتی اداکارہ مندرا بیدی کے گھر صف ماتم

Wednesday, June 30undefined, 2021, 03:46:09 PM

ممبئی:بھارتی اداکارہ و ماڈل مندرا بیدی کے شوہر فلمساز اور پروڈیوسر راج کوشل انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 49 سالہ راج کوشل کے قریبی ساتھی جیتو ساولانی نے ان کی موت کی خبر میڈیا کو دی۔بھارتی میڈیا کا کہناہیکہ راج کوشل کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔راج کوشل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلموں میں اینتھنی کون ہے، پیار میں کبھی کبھی اور شادی کا لڈو سمیت دیگر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ مندرا بیدی اور راج کوشل کی شادی 1999 میں ہوئی تھی، ان کے دو بچے تارا اور ویر بھی ہیں۔ انہوں نے 4 سالہ بیٹی تارا کو گزشتہ برس جولائی میں گود لیا تھا۔