' چاہتے ہیں سندھ اسمبلی کی کارروائی چلے، حریم شاہ کے اسمبلی میں نہیں میڈیا پر چرچے رہے'

Wednesday, June 30undefined, 2021, 10:53:55 AM

اسلام آباد:وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ پیش کرنے کے وقت اپوزیشن نے شور شرابہ کیا، حکومت کی طرف سے تقریروں کے دوران ہنگامہ آرائی کی گئی، چاہتے ہیں سندھ اسمبلی کی کارروائی چلے، حریم شاہ کے اسمبلی میں نہیں میڈیا پر چرچے رہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر نے اپوزیشن کو بلا کر تقاریر کرنے کا کہا، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے 6 دن تک کوئی تقریر نہیں کی، اپوزیشن سندھ اسمبلی میں ایک بھی کٹوتی کی تحریک نہیں لیکر آئی، بجٹ پر کوئی کٹوتی کی تحریک نہیں آئی اور بجٹ پاس ہوگیا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سپیکر نے کچھ اراکین اسمبلی کو معطل کیا، اراکین اسمبلی کی ذمہ داری ہے اپنی پارٹی اور حلقے کے عوام کی نمائندگی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور اراکین اسمبلی کا جب تک اعتماد ہے اپنے عہدے پر موجود ہوں، اعجاز جاکھرانی مشیر ہیں اور رکن اسمبلی رہ چکے ہیں، اعجاز جاکھرانی قانونی طریقہ کار استعمال کریں گے۔