الیکٹرک کارز کے بود دنیا کی تیز ترین الیکٹرک موٹرسائیکل متعارف 

Tuesday, June 29undefined, 2021, 04:56:04 PM

بجلی سے چلنے والی موٹرسائیکلوں کے رجحان میں حالیہ برسوں میں تیزی آئی ہے مگر اب تک ان میں زیادہ تیز رفتار مشینیں متعارف نہیں ہوسکیں۔مگر اب ایک کمپنی نے دنیا کی تیز ترین الیکٹر موٹرسائیکل متعارف کرائی ہے۔برطانوی کمپنی وائٹ موٹرسائیکل نے اس موٹرسائیکل کو تیار کیا ہے جس کا دعوی ہے کہ اس کے کانسیپٹ ماڈل نے زمین پر رفتار کا ریکارڈ توڑا ہے۔
ڈبلیو ایم سی 250 ای وی نامی اس بائیک کے نام سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ 250 میل گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔اس کا ڈکٹ سسٹم جسے وی ایئر کا نام دیا گیا ہے وہ اسے ایروڈائنامکلی دنیا کی سب سے مثر موٹرسائیکل بناتا ہے۔اس ڈکٹ سسٹم سے ہوا بائیک کے درمیان سے گزرتی ہے جس سے اس کا توازن بہتر ہوتا ہے۔بیٹری پیکس اور دیگر برقی نظام نچلے حصے میں موجود ہے جبکہ ڈبل سوئنگ آرم سسپشن سسٹ اس بائایک کا حصہ ہے۔پچھلے ٹائر کو 30 کلو واٹ الیکٹرک موٹرز سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ دو 20 کلو واٹ موٹرز اگلے وہیل کا حصہ ہیں۔مجموعی طور پر یہ موٹرز 100 کلو واٹ یا 1334 ہارس پاور فراہم کرتی ہیں۔فی الحال تو یہ کانسیپٹ ماڈل ہے مگر کمپنی اسے بتدریج عام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔