''حکومت ہے نہیں، چلی کیا جائے گی، کچھ ہو توجائے، یہ تو مانگے تانگے پر ہیں''

Tuesday, June 29undefined, 2021, 02:44:54 PM

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہیکہ پی ٹی آئی کی حکومت مانگے تانگے پر ہے۔
پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ حکومت ہے نہیں، چلی کیا جائے گی، کچھ ہو توجائے، یہ تو مانگے تانگے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال خطرناک ہے، اس کا بلو بیک پاکستان پر آسکتا ہے، ہمیں افغانستان کے معاملے پر نظر رکھنی اور سوچ بچار کرنا ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو ہر معاملے پر اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔