فنانس ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

Tuesday, June 29undefined, 2021, 01:28:08 PM

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ اپوزیشن کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں سوائے ان ڈائریکٹ ٹیکسز کے کچھ نظر نہیں آتا، حکومت نے آن لائن مارکیٹ پر بھی ٹیکس لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا کاروباری طبقہ ایک نیب سے تنگ تھا، اب ایف بی آر کو گرفتاری کے اختیارات دیکر نیب جیسا ایک اور ادارہ لایا جا رہا ہے، آپ کے ویسٹ پر نیب بیٹھا ہے اور ایسٹ پر ایف بی آر بیٹھا ہے۔