سکول وین پر فائرنگ، خواتین اساتذہ زخمی

Saturday, June 19th, 2021, 04:23:56 PM

کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سکول وین پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 4 خواتین زخمی ہوگئیں، سیکیورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں پیش آیا جہاں کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت سے خواتین اساتذہ کی وین مستونگ جا رہی تھیں کہ نا معلوم موٹر سائکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وین میں بیٹھی چار خواتین اساتذہ زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر مستونگ کے غوث بخش ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فوسرز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔