لاہورکے ایکسپو سینٹر میں ویکسین ختم،دروازے بند کردیے گئے

Saturday, June 19th, 2021, 02:51:30 PM

لاہور: ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسین ختم ہوگئی۔ایکسپور سینٹر لاہور کے ہال نمبر تین مین کورونا ویکسین ختم ہونے پر ہال کے دروازے بند کردیے گئے جب کہ بیرون ملک جانے کے لیے ویکسین لگوانے والوں کو اب ایک ہفتے بعد آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے ویکسین ختم ہونے کی اطلاع دینے کے بعد شہری ایکسپو سینٹر ہال نمبر 3 کے سامنے بیٹھ گئے جس پر ریسکیو اہلکاروں نے شہریوں سے واپس جانے کی درخواست کی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسین ختم ہونے کے باعث بیرون ملک جانے والیافراد ویکسی نیشن کے لیے ایک ہفتے بعد آئیں۔