سفاکی کی انتہا،شوہر نے بیوی کے ٹکڑے کر کے تندور میں جلادیے

Saturday, June 19th, 2021, 01:26:46 PM

لودھراں: لاپتا خاتون کا قاتل اس کا شوہر نکلا جس نے بیوی کو غیرت کے نام پر بے دردی سے مار ڈالا۔
پولیس کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑپکا سے لاپتا خاتون کو اس کے شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی کے ٹکڑے کرکے تندور میں جلادیے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر ہی لاش کے ٹکڑے برآمد کیے گئے۔پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل مقتولہ کے والد سیکہا کہ ان کی بیٹی بھاگ گئی ہے جس پر مقتولہ کے والد نے اپنے داماد پر بیٹی کے قتل کے شبہ کا اظہار کیا، ملزم کوحراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نیاعتراف جرم کرلیا۔