تربت ایئرپورٹ کے قریب دہشتگردوںکی بزدلانہ کارروائی 

Friday, June 18th, 2021, 12:24:39 PM

راولپنڈی: تربت ائیر پورٹ کے قریب ڈیوٹی پر مامور فوجیوں پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے ایک جوان کو شہید کر دیا ہے۔آئی ایس پی آر  کے مطابق دہشتگردوں نے اپنی بزدلانہ کارروائی میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ شہید نائیک عقیل عباس کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کیلئے ایف سی بلوچستان کا سرچ آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بزدلانہ کارروائی بلوچستان کے امن کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے ارادے ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ سیکیورٹی فورسز جان کی پرواہ کیے بغیر دہشتگردوں کے ارادے ناکام بنا رہی ہیں۔