کورونا وائرس سے مزید 1043 افراد متاثر

Friday, June 18th, 2021, 12:00:43 PM

اسلام آباد:کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 913 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 46 ہزار 227 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ 26 ہزار 336 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 647 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 88 ہزار 505 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 413 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 913 ہوگئی۔