محکمہ ایکسائز نے اداکار شان کی گاڑی ضبط کر لی

Wednesday, June 16th, 2021, 04:10:13 PM

لاہور: محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اداکار شان کی گاڑی کو روک لیا۔
 ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق لبرٹی چوک میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران فلم اسٹار شان کی گاڑی کو بھی روک لیا گیا۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ شان کی گاڑی ٹوکن ٹیکس کی مد میں 29 ہزار200 روپیکی نادہندہ تھی، فلم اسٹارشان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس ادا کرکے گاڑی چھڑالی۔