ملک بھر میںاب تک کتنے افراد کو کورونا ویکسین لگ  چکی؟؟

Wednesday, June 16th, 2021, 02:25:39 PM

لاہور:کورونا وائرس کے خاتمے کے مشن پر کامیابی سے عمل در آمد جاری ہے۔ ملک بھر میں ویکسی نیشن سینیٹرز پر لوگوں کو ویکسن لگائی جا رہی ہے، مجموعی طور پر ایک کروڑ 17 لاکھ 45 ہزار 889 خوراکیں استعمال کی جاچکی ہے۔
پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 لاکھ 69 ہزار 274 افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی۔ صوبے میں اس وقت 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ 18 سال سے زائد عمر کے 46 لاکھ 33 ہزار 814 افراد کو ویکسین کی پہلی جبکہ 9 لاکھ 98 ہزار 711 افراد کو دوسری ڈوز بھی لگائی جاچکی ہے۔سندھ میں بھی ویکسی نیشن جاری ہے۔ اب تک 24 لاکھ 66 ہزار 458 کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ 19 لاکھ 53 ہزار 834 افراد کو پہلی ڈوز جبکہ 5 لاکھ 12 ہزار 624 کو دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ سندھ میں کورونا ویکسین لگانے کی شرح 7 اعشاریہ 11 فیصد ہے۔بلوچستان میں اب تک ایک لاکھ 85 ہزار 6 سو 71 افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہوچکا۔ ایک لاکھ 49 ہزار 58 افراد کو پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے جبکہ 36 ہزار 631 افراد کو دوسری ڈوز بھی لگ چکی۔