کورونا وائرس سے مزید 1038 افراد متاثر

Wednesday, June 16th, 2021, 11:16:03 AM

اسلام آباد:کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 828 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 65 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 493 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 113 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 82 ہزار 332 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 828 ہوگئی۔