کورونا ویکسین ختم ہونے کی خبروں پر ڈاکٹر یاسمین راشد بھی بول پڑیں

Tuesday, June 15th, 2021, 03:00:27 PM

لاہور:ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی کوئی کمی نہیں، ڈوزز موجود ہیں، معمولی تاخیر سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد بہت بڑھ چکی ہے، اس وقت 25 ہزار ڈوز موجود ہیں، ایکسپو سنٹر میں روزانہ 11 ہزار ڈوز لگتی ہیں، ہمارے پاس ویکسین کی کوئی کمی نہیں۔ کچھ لوگوں کا اصرار ہے باہر جانا ہے، ایسٹرازینیکا لگائی جائے، ایسے افراد کیلئے کل سے ایسٹرا زینیکا لگانی شروع کر دی جائے گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دوسری ڈوز لگوانے والوں کیلئے ویکسین موجود ہے، اس وقت 57 سے زائد موبائل ویکسی نیشن سنٹرز بھی فعال ہیں، ویکسین تاخیر سے پہنچے تو شور مچانا شروع کر دیا جاتا ہے۔