قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کا گھریلو معاملہ حل ،  پی ایس ایل میں نمائندگی کریں گے

Monday, June 14th, 2021, 04:55:19 PM

لاہور:قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کا گھریلو معاملہ حل ہو گیا، وہ پی ایس ایل میچز میں نمائندگی کریں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اِن فارم باولر حسن علی نے پاکستان سپر لیگ میں دوبارہ اِن ایکشن ہونے کا فیصلہ کر لیا۔انہوں نے کہا کہ گھریلو مسئلے کی وجہ سے انہیں لیگ سے دستبردار ہونا پڑ رہا تھا لیکن ان کی اہلیہ نے بڑی سمجھداری اور ذمہ داری سے کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملات سنبھال لیے ہیں۔