امریکی ڈالر کی اونچی اڑان برقرا

Thursday, June 10th, 2021, 04:54:58 PM

لاہور: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے لگا، امریکی کرنسی مزید 23 پیسے مہنگی ہو گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 23 یسے مہنگی ہو گئی جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 155 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 155 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔