پی ٹی آئی کا بجٹ عوامی نہیں بلکہ سیاسی ہے: بلاول بھٹو

Thursday, June 10th, 2021, 04:53:06 PM

کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا بجٹ عوامی نہیں بلکہ سیاسی ہے، پیپلزپارٹی سلیکٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ بجٹ کو ماننے سے انکار کرتی ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی حکومت نے صرف شرح سود میں ردوبدل کر کے قومی خزانے کو ایک ہزار ارب روپے تک کا نقصان پہنچایا ہے، عمران خان نے مخصوص سرمایہ داروں کے دو ارب ڈالر بیرون ملک سے منگوائے اور شرح سود 13.25 فیصد مقرر کر کے اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچا کر پیسے واپس کر دئیے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کہ یہ دو ارب ڈالر کن سرمایہ دار دوستوں کے تھے کہ جن کو فائدہ پہنچانے کے لئے قومی خزانے کو 300 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا، آئی ایم ایف نے شرح سود 12 فیصد تک رکھنے کا کہا تھا اور عمران خان کی حکومت نے اس کو 13.25 فیصد بڑھا کر چند سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچایا۔