مختلف ممالک میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز جزوی ڈان

Thursday, June 10th, 2021, 03:45:23 PM

مختلف ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک ، انسٹاگرام اور میسنجرز کی سروس غیر متوقع طور پر ڈان ہوگئیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا ، یوراگائے، چلی، برازیل اور بنگلا دیش سمیت کئی ممالک کے صارفین کو فیس بک ، انسٹا اور میسنجر سروس میں مشکلات کا سامنا ہے۔ویب بیٹا انفو کی جانب سے بھی بذریعہ ٹوئٹ تصدیق کی گئی ہے کہ انہیں ارجنٹینا اور یوراگائے سے فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر سروس ڈان ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے صارفین کو بھی تینوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وقفے وقفے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔