خبر دار:ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے خلاف حکومت کا ایکشن 

Thursday, June 10th, 2021, 03:42:40 PM

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پرغور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کیدفاتر اور ریسٹورینٹس میں داخلوں پرپابندی کی تجویز ہے جب کہ ایسے افراد کی موبائل سمز بھی بلاک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے لیے یہ تجاویز وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں زیر غور آئیں گی جس میں وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری سے حتمی فیصلہ ہوگا۔