ندا اور یاسر پیسے خرچ کرنے کے معاملے میں کیسے ہیں؟؟

Thursday, June 10th, 2021, 03:39:24 PM

لاہور:ندا یاسر شوہر یاسر نواز کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں جلوہ گر ہوئیں اور اس دوران ازدواجی زندگی سمیت دونوں کی عادتوں سے متعلق بھی گفتگو کی۔میزبان کے سوال پر ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ پیسے خرچ کرنے کے معاملے پر ہم دونوں ہی لاپرواہ نہیں ہیں۔دوسری جانب یاسر نے بتایا کہ کل ہی ہمارے گھر کا بل معمول سے زیادہ آیا تو میں نے فورا ساری لائٹس بند کرنا شروع کردیں، ہماری کام والی دوپہر میں کچن میں کھانا بنا رہی تھی تو میں نے کچن کی لائٹس بھی بند کردیں اور کہا کہ جب دن کی روشنی موجود ہے تو لائٹ کی کیا ضرورت ہے۔یاسر نواز نے کہا کہ اس کے بعد میں بچوں کے روم میں گیا اور ان کا بھی اے سی بند کردیا۔