مارک زکر برگ کی ویڈیو پر طنز و مزاح کا سلسلہ شروع

Thursday, June 10th, 2021, 03:33:29 PM

مارک زکر برگ نے فیس بک پر ایک سلو موشن ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ نیزے کے ذریعے نشانہ بازی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو  پوسٹ کرتے ہوئے مارک زکر برگ نے لکھا کہ میں خاص قسم کی صلاحیتیں رکھتا ہوں۔ایک اور ویڈیو میں مارک زکر برگ تیر اندازی بھی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیس بک کے بانی پر طنز ومزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان ویڈیوز کو فیس بک اور ایپل کے درمیان جاری جنگ سے جوڑا جارہا ہے۔ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ مارک زکر برگ ایپل سے لڑائی کی تیاری کررہے ہیں  جبکہ  ایک اور صارف نے کہا کہ مارک ایپل کے سی ای او ٹِم کک کا سامنا  کرنے کیلئے تیاری کررہے ہیں۔