پی ایس ایل اور ٹک ٹاک کے درمیان شراکت داری

Thursday, June 10th, 2021, 02:39:16 PM

لاہور:پی ایس ایل 6   اور ٹک ٹاک کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا ہے، اس شراکت داری کے تحت پی ایس ایل کے مداح سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا کنٹینٹ تیار کر سکیں گے جسے دینا بھر میں دیکھا جا سکے ۔اس شراکت داری کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹک ٹاک کے ساتھ مل کر مذکورہ سوشل میڈیا ایپ کے لیے بی اسپوک کنٹنٹ تیار کرے گا۔اس پلیٹ فارم کے ذریعے پی سی بی کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے تعلق مزید مضبوط ہوگا۔اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا ترانہ گروو میراکو ٹک ٹاک پر خوب پذیرائی ملی تھی،اس ترانے کو اب تک 1.7 بلین ویووز مل چکے ہیں۔بابرحامد کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ہمیشہ نئے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ کرکٹ فینز کو کھیل سے جوڑا رکھا جائے ۔