ماضی کے کنگ باکسر مائیک ٹائسن دوبارہ رِنگ میں اترنے کو تیار

Thursday, June 10th, 2021, 02:31:46 PM

نیویارک: سابق عالمی چیمپئن باکسر مائیک ٹائسن کے چوبیس سال پہلے کان کاٹنے کی یاد پھر تازہ ہونے لگی، روایتی حریف ہولی فیلڈ کے خلاف رِنگ میں اتریں گے، 54 سالہ لینوکس لیوئس سے بھی ستمبر میں مقابلہ ہو گا۔
ماضی کے رِنگ کے کنگ ایک بار پھر اِن ایکشن ، سابق عالمی چیمپئن مائیک ٹائسن روایتی حریفوں کے خلاف آستینیں چڑھا لیں۔ 54 سالہ ہموطن امریکی فائٹر ہولی فیلڈ کو دوبارہ چیلنج دے دیا، ہولی فیلڈ کا نام آتے ہی 28 جون 1997 کے مقابلے کی تلخ یادیں تازہ ہو گئیں، جوش میں ہوش کھو جانے والے ہولی فیلڈ نے کان کاٹ کھایا۔
مائیک ٹائسن کے پروموٹر کی طرف سے ستمبر میں باٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ مائیک نے ورک آٹ پر نظریں جما لیں تو پرستار بھی ابھی سے بے قرار ہیں۔ سابق ہیوی ویٹ چیمپئن کی دوسرے حریف لینوکس لیوئس کو بھی للکار دیا۔ مائیک ٹائسن ماضی کے حریف برطانوی باکسر سے یادگار شکست کا بدلہ لے پائیں گے یا نہیں، انتظار شدید ہونے لگا۔