رئیل می پہلی بار لیپ ٹاپ پیش کرنے کے لیے تیار 

Thursday, June 10th, 2021, 02:10:44 PM

رئیل می اپنے اسمارٹ فونز کے حوالے سے معروف کمپنی ہے مگر اب وہ پہلی بار لیپ ٹاپ بھی پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔رئیل می کے بھارت اور یورپ میں سی ای او مادھو سیٹھ نے عندیہ دیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے پہلا لیپ ٹاپ متعارف کرایا جارہا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں بیگ میں موجود ایک لیپ ٹاپ کی جھلک نظر آرہی تھی۔انہوں نے پوسٹ کے ساتھ ایک ہندسوں پر مشتمل پیغام بھی تحریر کیا جس کے ساتھ بتایا گیا کہ یہ رئیل می کی نئی ڈیوائس کا آپ کے لیے میسج ہے۔ان ہندسوں کے کوڈ کو حل کرنے پر جو پیغام سامنے آیا وہ 'ہیلو ورلڈ' تھا۔رئیل می عہدیدار کا کہنا تھا کہ پراڈکٹ نیم صارفین کی ٹیکنالوجی لائف میں نیا اضافہ ہوگا۔فی الحال اس ڈیوائس کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔