بولی وڈ کی بے بو نے فلم میں کام کر نے کے لئے بھاری معاوضہ مانگ لیا

Thursday, June 10th, 2021, 01:52:34 PM

ممبئی:خبریں ہیں کہ کرینہ کپور نے اپنی آنے والی میتھالوجیکل فلم سیتا: دی انکارنیشن میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے 4 یا پانچ نہیں بلکہ پورے 12 کروڑ روپے کا معاوضہ مانگ لیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق خبریں ہیں کہ فلم ساز الوکک ڈیسائی نے آنے والی فلم میگا بجٹ فلم کے لیے کرینہ کپور کو کام کی پیش کش کی ہے، جس کے لیے بولی وڈ بے بو نے ان سے 12 کروڑ روپے مانگ لیے۔مذکورہ فلم کے لیے کرینہ کپور کو سیتا کے مرکزی کردار کی پیش کش کی گئی، مذکورہ فلم بھارتی ہندو مذہب کی رامائن کہانیوں پر مبنی ہوگی۔فلم کی کہانی سیتا رامائن کے گرد گھومے گی اور اس کردار کے لیے فلم ساز نے کرینہ کپور سے رابطہ کیا ہے، جنہوں نے ان سے 6 ہیروئنز کے برابر معاوضہ مانگا ہے۔اگرچہ فلم کی ٹیم نے تاحال واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کرینہ کپور کو کام کی پیش کش کی ہے یا نہیں، تاہم ذرائع کے مطابق اداکارہ کی جانب سے بھاری معاوضہ طلب کیے جانے کے بعد ممکنہ طور پر فلم کی ٹیم دوسری ہیروئنز کے ساتھ رابطہ کرے گی۔کرینہ کپور عام طور پر ایک فلم کا معاوضہ 6 کروڑ روپے تک وصول کرتی ہیں، تاہم بعض اوقات وہ 8 کروڑ روپے بھی لیتی ہیں، لیکن کبھی کبھار وہ 5 کروڑ روپے سے کم معاوضے پر بھی فلم میں کام کرتی ہیں۔